ٹوبہ :لاہور آنیوالی بس الٹ گئی ،1 مسافرجاں بحق ،15 زخمی

ٹوبہ :لاہور آنیوالی بس الٹ گئی ،1 مسافرجاں بحق ،15 زخمی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹوبہ سے لاہور آ نے والی مسافر بس تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 مسافر زخمی ہو گئے۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاہور آ نے والی مسافر بس چک نمبر153گ ب کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں ایک مسافر احسان باری موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں محمد صدیق اور جمیلہ بی بی کو تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ،جبکہ دیگر زخمیوں میں محمد ثاقب، عذرا بی بی، محمد جمیل، حسین، ساجد حسین، محمد عمران، عمیر افضل، غلام مصطفی، احسان الحق، محمد اعجاز، نسیم بی بی، محمد ریحان، سہیل شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں