ایف آئی اے کے نام سے جعلی ایف آئی آرز،شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی اور من گھڑت ایف آئی آرز بھیج کر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں، احتیاط کی جائے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان جعلی ایف آئی آرز میں شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ، یہ عناصر فرضی نام اور جعلی شناخت استعمال کر کے خود کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان پیغامات میں ‘‘سائبر کرائمز’’ اور ‘‘دہشت گردی’’ جیسے سنگین الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔