گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد،زیادتی، اداکارہ ثمررانا گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)سٹیج اداکارہ و ڈانسر ثمر رانا کو 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، استحصال اور ملازمہ سے اجتماعی زیادتی کی سہولت کاری کے الزام میں لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ کے گھر پر 5 نامعلوم افراد نے اس سے اجتماعی زیادتی کی اور اس دوران ویڈیوز بھی بناتے رہے ، جبکہ اداکارہ ثمر رانا نے اسے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے اداکارہ کو حراست میں لے لیا، جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں شروع کردی گئیں۔