راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند آج سپل ویزکھولے جائیں گے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی دارالحکومت میں بارش سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز آج صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے سپل ویز کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اے سی نیلور کی زیر نگرانی سپل ویز کھولے جائیں گے ، تمام پلوں اور قریبی ایریاز میں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موجود ہونگی۔