وفاقی حکومت کا ذخیرہ اندوزوں ،کارٹل مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

 وفاقی حکومت کا ذخیرہ اندوزوں ،کارٹل مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ، وقائع نگار )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ملک میں بنیادی غذائی اجناس کی دستیابی اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورذخیرہ اندوزوں ، کارٹل مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

 نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ دریں اثنا نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے ‘‘کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز (CCoIGCT)کے اجلاس کی بھی صدارت کی، جس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے جس میں سب سے اہم فیصلہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کی متحدہ عرب امارات کی حکومت کے حوالے منتقلی کا تھا، ذرائع کے مطابق اس کیلئے خصوصی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔مزید بر اں وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار کو جرمن ہم منصب نے فون،سپین کی سینیٹ کے رکن سینیٹر ویسنٹ ازپیٹارٹے پیریز نے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداﷲنے ملاقات کی،نائب وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ وفاقی حکومت ریلیف اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں