بارشیں سیلاب :مختلف علاقوں میں نادرا مراکز کی عارضی بندش
اسلام آباد(آئی این پی )بارشیں اور سیلابی صورتحال ، نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں نادرا مراکز کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا۔
عارضی بند کیے گئے مراکز میں بارشوں، سیلاب سے متاثر علاقے ونیکے تارڑ، حافظ آباد،جلالپور بھٹیاں، 18 ہزاری، جھنگ،احمد نگر، چنیوٹ،مڈھ رانجھا، سرگودھا،کری شریف، گجرات،کوٹلی لوہاراں، سید پور، سیالکوٹ،دیپالپور اور اوکاڑہ شامل ہیں۔