پولیو قطرے نہ پلانے والے پر دباؤ نہیں ڈالیں گے ،مصطفیٰ کمال

پولیو قطرے نہ پلانے والے پر  دباؤ نہیں ڈالیں گے ،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر انہوں نے عوام زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔ان کا کہنا تھا ملک کے 156 اضلاع میں سے 78 میں پولیو وائرس ہے ، اگر پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تو 25 ہزار کیسز ہر سال رپورٹ ہوں گے، اس علاقے میں 27 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا گیا ہے ۔وزیر صحت نے کہا کہ پورے افغانستان میں طالبان خود پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے جارہے ہیں، ہمارے یہاں مہم شروع ہوئی ہے تو افغانستان میں بھی شروع ہوئی ہے ،پورے افغانستان میں اس وقت مہم جاری ہے ، کیا وہ امریکی ایجنٹ ہیں؟۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پولیو کے قطرے نہ پلانے والے پر دباؤ نہیں ڈالیں گے ، ہم کسی پر دباؤ نہیں ڈالتے مگر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں