پختونخوا :دریا کنارے غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ
پشاور(اے پی پی)خیبر پختونخوا حکومت نے دریا کنارے غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ کردئیے ۔
ڈی جی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تمام چیف پلاننگ کنٹرول افسروں کو خط لکھ دیا ہے ۔ خط کے مطابق کمرشل تعمیرات کیلئے جاری تمام این او سیز منسوخ کردئیے گئے ہیں، جن عمارتوں پر تعمیراتی کام شروع نہیں ہوا ان کے این او سیز منسوخ کئے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ سوات سمیت مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژن میں سیلاب کے باعث کیا گیا۔