پی ٹی آئی کے مزید19ارکان پارلیمنٹ کمیٹیوں سے مستعفی
اسلام آباد ( وقارعلی سید)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے بعد پی ٹی آئی کے مزید 18 ارکان قومی اسمبلی اورایک سینیٹر محسن عزیز نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے سے استعفیٰ دیدیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے ارکان کی تعداد47ارکان ہوگئی۔
تاہم سینیٹرز ایوان بالاکی کمیٹیوں میں کام جاری رکھیں گے ،تمام اراکین نے استعفے عامر ڈوگر اور سیکرٹری قومی اسمبلی کوجمع کرائے ۔ جنید اکبر خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی،ثناء اللہ مستی خیل بین الصوبائی رابطہ،عامر ڈوگر مذہبی امور،ڈاکٹر اعظم الدین لکھوی تعلیم و پروفیشل ٹریننگ،جاوید اقبال دفاعی پیداوار جبکہ حاجی امتیاز احمد چودھری قائمہ کمیٹی برائے کشمیر و گلگت بلتستان کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوئے جبکہ قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے والوں میں چیئرمین بیرسٹرگوہر علی خان،جنید اکبر،عامر ڈوگر،علی اصغر،چنگیز کاکڑ،سید رضاگیلانی،شہریار آفریدی،جمال احسن خان،فیصل امین خان،اویس حیدر جھکڑ،محبوب شاہ،امجد علی خان،صاحبزادہ صبغت اللہ،شہزادہ گستاسب،علی جدون،انور تاج،فضل محمد خان،مجاہد علی،ساجد خان،ارباب عامر ایوب،آصف خان،ارشد ساہی،شبیر قریشی،شیخ وقاص اکرم،عادل بازئی،علی محمدخان،خرم منور منج،عمیر خان نیازی،شہرام خان،داوڑ کنڈی،ثناء اللہ مستی خیل،زین قریشی،عنیقہ مہدی،ڈاکٹر اعظم الدین لکھوی،اسامہ حمزہ،جاوید اقبال،شاندانہ گلزار،خرم شہزاد ورک،میاں فیض الحسن،شاہد احمد،اسلم گھمن،سید شاہ احد علی شاہ،زبیر خان،حاجی امتیاز چودھری،ملک شفقت عباس اور یوسف خان شامل ہیں۔ سینیٹر محسن عزیز نے پی اے سی کی رکنیت چھوڑتے ہوئے استعفیٰ سپیکرقومی اسمبلی کو جمع کروایا۔پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا کہ باقی ارکان کے استعفے بھی رواں سیشن میں جمع کرادئیے جائیں گے ،تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں کی منظوری سے متعلق تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔