جمشید دستی نااہلی کیس :الیکشن کمیشن کو جواب جمع کروانے کیلئے 2 روز کی مہلت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے جمشید دستی کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کیلئے دو روز کی مہلت دیدی اور۔۔۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے قرار دیا کہ 16 ستمبر سے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمد مرزا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انہیں اٹارنی جنرل سے مزید ہدایات لینے کے لیے وقت درکار ہے ،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس د یئے کہ آئندہ سماعت تک آپ اٹارنی جنرل سے تحریری دلائل لے لیں۔