جج بننا میرے خواب میں بھی نہیں تھا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ،کل ریٹائر ہو جائینگے

جج بننا میرے خواب میں بھی  نہیں تھا،چیف جسٹس سندھ  ہائیکورٹ ،کل ریٹائر ہو جائینگے

کراچی (سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا،وہ 13 ستمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس محمد جنید غفار نے کہا کہ آج وہ اپنی عدالتی ذمہ داریوں کو خیر باد کہہ رہے ہیں، بہت جلد میں بار میں ہوں گا اور سپریم کورٹ بار کے الیکشن کیلئے ووٹ مانگ رہا ہوں گا۔ جج بننا میرے خواب میں بھی نہیں تھا، 2011 اور 2012 میں میرا نام جوڈیشل کمیشن کو نہیں بھیجا گیا لیکن 2013 میں جج بننے کا اعزاز ملا، جج صرف ایک نوکری نہیں بلکہ ایک اعزاز ہے ،میں نے ہمیشہ بار اور بینچ کے تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کی ۔ فل کورٹ ریفرنس سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل محسن قادر شہوانی، پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو، صدرسندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سرفرازمیتلواور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں