سیلاب:پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پھر ملتوی

سیلاب:پنجاب پبلک سروس کمیشن  کے امتحانات پھر ملتوی

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سیلاب متاثرہ جنوبی پنجاب کے امیدواروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 13 اور 14 ستمبر کو ہونے والے انسپکٹر لیگل پنجاب پولیس اور دیگر محکموں کے امتحانات کو ایک بار پھر ملتوی کر دیا۔

 ملتوی کیے گئے امتحان 20 اور 21 ستمبر کو پی پی ایس سی امتحانی مرکز جوہر ٹاؤن لاہور میں لیے جائیں گے ۔اس حوالے سے امیدواروں کو ایس ایم ایس، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔خیال رہے 434 اسامیوں کے امتحانات لاہور میں منعقد ہونے تھے ،جس میں 8 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کرنی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں