باجوڑ آپریشن، بے گھر افراد کیلئے 2 ارب 70 کروڑ امداد کا اعلان
اسلام آباد(ذیشان یوسفزئی)پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل لوئے ماموند میں انٹیلی جنس بیس آپریشنز جاری ہے۔
باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز میں عارضی طور پر بے گھر ہونے والے 22 ہزار 500 خاندان ہیں جن میں سے زیادہ تر کو سکولز، کالجوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں رکھا گیا ہے جہاں پر پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات میسر ہیں ،انہیں گزشتہ 32 د نوں سے پکا پکایا کھانا فراہم کیا جارہا ہے ، اسکے علاوہ ان بائیس ہزار پانچ سو خاندانوں کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے 2 ارب 70 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق فی خاندان ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے دئیے جا ئیں گے۔