شیخوپورہ:ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر موٹرسائیکل سوارجاں بحق،ماں زخمی
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرگودھا روڈ ماچھی کے کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی۔
بتایا گیا ہے کہ 50 سالہ منزہ بی بی اپنے 24 سالہ بیٹے زین رفیق کے ہمراہ گاؤں جارہی تھی کہ ماچھی کے کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔