پنجاب حکومت سے مناظرے کیلئے تیار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لگتا ہے سیلاب کی وجہ سے پنجاب حکومت دباؤ میں ہے ۔
انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کو گلدستہ بھجوانا اور کہنا چاہتا ہوں اطمینان رکھیں مشکلات آتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا چاہتے ہیں سیاسی ٹمپریچر کم رہے ، پنجاب حکومت بیان بازی کے بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کرے ۔ان کا کہنا تھا پنجاب حکومت کے مزے ہیں، ان کو مشکل وقت بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے ، اب جب مشکل وقت آیا ہے تو اطمینان رکھیں اور ہمت سے کام لیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا سیاسی استحکام کے بعد معاشی استحکام آ رہا ہے ، ہم اسے خراب کرنا نہیں چاہتے ، بیان بازی غیر مناسب ہے ، پیپلز پارٹی نے کوئی بیان بازی نہیں کی۔