کوئٹہ میں زلزلہ، لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

کوئٹہ میں زلزلہ، لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے  ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 5شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا، زلزلے کے جھٹکے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے مطابق زلزلے سے فوری طور ہر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں