جمہوریت بہترین انتقام ، گنڈا پورکا استعفیٰ فوری منظور کرونگا،کنڈی

جمہوریت بہترین انتقام ، گنڈا پورکا استعفیٰ فوری منظور کرونگا،کنڈی

پی ٹی آئی میں میر جعفر ،میرصادق موجود ، انہیں دیر سے پتہ چلا، گورنر پختو نخوا

پشاور(آئی این پی ، مانیٹرنگ ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کو ہٹائے جانے پر کہا ہے کہ ‘‘جمہوریت بہترین انتقام ہے ’’۔ علی امین کا استعفیٰ تو فوری منظور کروں گا،ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی میرا پانی میری مرضی کی باتیں عہدے کے ساتھ اچھی نہیں لگتیں ، کل کو خیبرپختونخوا کہے گا میرا ڈیم، میری معدنیات تو کیا ہوگا، صوبائیت کو ہوا نہیں دینی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی میں میر جعفر ،میرصادق موجود ہیں، انہیں دیر سے پتہ چلا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور دو کشتیوں کے سوار تھے ، کبھی کہتے ریاست کے ساتھ ہیں کبھی کہتے تھے دہشت گردوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے نامزد وزیر اعلیٰ بھی اتنے قابل نہیں، صوبہ ان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ گورنر کے پی کے نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس بھی اچھی تعداد ہے ، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں