پاکستان اور افغانستان کے طورخم اور چمن بارڈر بند
پشاور (نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)پاک افغان حکام فورسز کے درمیان فائرنگ اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر طورخم اورچمن بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور مسافروں کی پیدل آمد ورفت کے لئے بند کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کی بندش سے دونوں جانب ہر قسم کی آمد و رفت اور پیدل جانے والے مسافروں کی نقل و حرکت رک گئی ہے ، تمام مال بردار گاڑیوں کو لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 21 فروری کو پاکستانی اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان سرحد کے دونوں جانب تعمیراتی سرگرمیوں پر اختلافات پیدا ہونے کے بعد طورخم بارڈر کراسنگ کے ذریعے لوگوں کی سرحد پار نقل و حرکت معطل کردی گئی تھی۔چمن بارڈر کو بھی آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند کردیاگیاہے ۔