خواجہ آصف سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات،متعددشعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعادہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے یہاں ملاقات کی۔
وزیر دفاع نے برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔