ایم ڈی کیٹ کے نتائج،پہلی تین پوزیشنز STEP کے نام
ایمن امتیاز کی 178نمبرز کیساتھ پہلی پوزیشن، انٹرمیڈیٹ بھی پنجاب کالج سے کیا احمد صفدر، حذیفہ مسعود اور عبداللہ خان کی 177نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن ذیشان،ایمن کی تیسری،خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے ٹیسٹ میں لبینہ کی پہلی پوزیشن
لاہور(سٹاف رپورٹر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے ایم ڈی کیٹ نتائج 2025 کا اعلان کر دیا۔ STEP PREP کے طلبا و طالبات نے ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے کی روایت بر قرار رکھتے ہوئے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشنز اپنے نام کر لیں ۔ ایمن امتیاز نے 180 میں سے 178 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، پوزیشن ہولڈرنے انٹرمیڈیٹ کے لئے بھی پنجاب کالج کا ہی انتخاب کیا تھا ۔ احمد صفدر، حذیفہ مسعود اور عبداللہ خان نے 177نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشنز حاصل کیں،اور ایم ذیشان اور ایمن فاطمہ نے 176 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشنز اپنے نام کیں۔ لبینہ اصغرنے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں180 سے میں 178 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز نے اپنی شاندار کامیابیوں کو رب کریم کے کرم، والدین کی دعا ؤں،STEP کے قابل قدر اساتذہ کی رہنمائی اور مربوط اور معیاری تعلیمی نظام کے مر ہون منت قرار دیا۔