اداروں کے استحکام کیلئے مضبوط ،شفاف قانونی نظام ناگزیر : قائم مقام صدر
اٹارنی جنرل کی ملاقات، قانونی امور، عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال سپیکرز کانفرنس، اسلام آباد کی خوبصورتی کو یقینی بنایا جائے :چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت
اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے ،سٹاف رپورٹر ، خصوصی رپورٹر ) قائم مقام صد رسید یوسف رضا گیلانی سے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران قانونی امور، انصاف کی فراہمی اور عدالتی اصلاحا ت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، قائم مقام صدر نے کہا کہ ایک مضبوط اور شفاف قانونی نظام جمہوری اقدار کے فروغ اور ریاستی اداروں کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے ، دریں اثنا قائم مقام صدر سے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بھی ایوان صدر میں ملاقات کی ۔قائم مقام صدر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ اسلام آباد میں 11 نومبر کو ہونے والی بین الاقوامی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس (ISC) کے لئے شایانِ شان انتظامات کئے جائیں ،اسلام آباد کی خوبصورتی کو یقینی بنایا جائے ، مزید برآں قائمقام صدر نے نجی سکول سسٹم کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم قومی ترقی کی دھڑکن ہے اور آج وہ دھڑکن پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور توانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments