پنجاب بار کونسل انتخابات کے نتائج،اعلان کیلئے شیڈول جاری

پنجاب بار کونسل انتخابات کے نتائج،اعلان کیلئے شیڈول جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر ) ریٹرننگ آفیسر و ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے پنجاب بار کونسل انتخابات کے نتائج کے اعلان کیلئے شیڈول جاری کردیا۔

 تفصیلات کیمطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے آفس میں امیدواروں یا انکے مصدقہ ایجنٹوں کی موجودگی میں پریزائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے بھیجے گئے سربمہر پیکٹ کھولے جائیں گے ،6 نومبر کو بہاولپور،ڈیرہ غازی خان اور ملتان ،7 نومبر کو ساہیوال، سرگودھا اور فیصل آباد،8 نومبر کو گوجرانوالہ اور راولپنڈی جبکہ 9 نومبر کو لاہور کے پیکٹ کھولے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں