ایم کیو ایم وفد کی فضل الرحمن سے ملاقات ،آئینی ترمیم کا مسودہ پیش

ایم کیو ایم وفد کی فضل الرحمن سے  ملاقات ،آئینی ترمیم کا مسودہ پیش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے گزشتہ روز جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اورانہیں 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا۔

ایم کیو ایم کے وفد میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری ،خالد مقبول صدیقی ،مصطفی کامل ،فاروق ستار،خواجہ اظہار الحسن،ارشدوہرہ اور دیگر شامل تھے جبکہ ملاقات میں سینیٹر مولانا عطا الرحمن، سینیٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا اسجد محمود، اسلم غوری، مولانا صلاح الدین ایوبی ، کامران مرتضیٰ، مولانا امجد خان نے بھی شرکت کی،فریقین نے آئینی ترمیم پر مفصل گفتگو کی ۔ملاقات کے بعد ایم کیوایم رہنما مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اختیارات اور وسائل عوام کے دروازے تک لے کر جانے کا واحد حل ایم کیو ایم کی آئینی ترمیم ہے ، تمام جماعتیں ایم کیو ایم کی اس ترمیم کو سپورٹ کریں،یہ مسودہ چھبیسویں آئینی ترمیم میں بھی پیش کیا تھا مگر منظور نہیں ہو سکا، ا ب وزیر اعظم نے ہماری آئینی ترمیم کے مسودے کی حمایت کا عندیہ دیا ہے ، ہم نے مسودہ جے یو آئی کو دیا ہے ، یہ پاکستان کا مسودہ ہے ۔مولانا فضل الرحمن آج کراچی روانہ ہونگے جہاں وہ صدر مملکت آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے ،ملاقات میں ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملات زیرِ غور آئیں گے ، ملاقات میں آئینی ترامیم کے حوالے سے متفقہ سیاسی لائحہ عمل طے پاسکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں