وفاقی حکومت کو اسلام آباد میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار دینے کی تیاری

وفاقی حکومت کو اسلام آباد میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار دینے کی تیاری

بلدیاتی حکومت کی مدت کے ختم ہونے کے بعد چھ ماہ میں حکومت کے قیام کی شرط ختم کر دی جائے گی وفاقی حکومت اسلام آباد میں ہر طرح کی فیس،لیوی ، ٹیکس،چارجز لاگو کرسکے گی،ترمیمی بل اسمبلی پیش

اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وفاقی حکومت نے اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 میں ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا ، ترمیمی بل کے مطابق مقامی حکومت نہ ہونے یا غیر فعال ہونے کی صورت میں وفاقی حکومت ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کر سکے گی ، مقامی حکومت کی غیر موجودگی میں ایڈمنسٹریٹر کو مقامی حکومت کے اختیارات حاصل ہوں گے ، مقامی حکومت کی عدم موجودگی میں ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ذریعے سی ڈی اے اور 125 یونین کونسل کے ذریعے دیہی علاقوں کے انتظامی امور کی نگرانی کرسکے گا ۔ ترمیم کے تحت مقامی حکومت کی مدت کے ختم ہونے کے بعد چھ ماہ میں حکومت کے قیام کی شرط ختم کر دی جائے گی، اسلام آباد کیپٹل ٹریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترمیم کے مطابق وفاقی حکومت کو اسلام آباد میں ہر طرح کی فیس،لیوی ، ٹیکس،چارجز لاگو کرنے کا اختیار ہو گا، وفاقی حکومت مقامی حکومت یا ایڈمنسٹریٹر کو مذکورہ ٹیکس، فیس، ریونیو، چارجز پر عمل کی ہدایت دے گی ، ترمیمی ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں نئے چارجز، ٹیکس، فیس اور ریونیو کو پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، پارلیمنٹ کے دونوں ایوان ساٹھ دن میں مذکورہ ٹیکس، چارجز، فیس، ریونیو مسترد کر سکتے ہیں، تاہم 60 دن میں مسترد نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ ٹیکس، فیس، چارجز اور ریونیو ازخود نافذ ہو جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں