سینئر جوائنٹ سیکرٹری ریلوے سید مجتبیٰ کی چھٹی اور جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل اقبال کی ریٹائرمنٹ منظور
اسلام آباد(ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتِ ریلوے کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید مجتبیٰ حسین کی 180 دن کی چھٹی اور او ایس ڈی جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل اقبال کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سید مجتبیٰ حسین 17 نومبر 2025 سے 16 مئی 2026 تک رخصت پر رہیں گے جبکہ محمد اسماعیل اقبال 2 اپریل 2026 کو 60 سال کی عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہوں گے ۔