پاکستان اوربرونائی کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اوربرونائی کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

برونائی کیساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں:جنرل ساحرشمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس کادورہ، سلطان برونائی نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیارکوسراہا

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے برونائی کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دارالسلام میں سلطانِ برونائی سے ملاقات کی،جس میں سلطان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے وزیرِ دفاع اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان برونائی کے ساتھ اپنے دفاعی اور عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ،اس موقع پر برونائی کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں