ہائیکورٹ :سموگ تدارک کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

 ہائیکورٹ :سموگ تدارک کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

پنجاب کے تمام اضلاع میں لاہور میں سب سے زیادہ پانی کی سطح کم ہورہی ہے :متن محکمہ سکولز ایجوکیشن سے بچوں کی ٹرانسپورٹ کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے محکمہ سکولز ایجوکیشن سے بچوں  کے سکول آنے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی ، فیصلے میں کہا گیا کہ واسا کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پانی کی سطح ہر سال 0.8 فیصد کم ہورہی ہے، پنجاب کے تمام اضلاع میں لاہور میں سب سے زیادہ پانی کی سطح کم ہورہی ہے ،عدالت نے گزشتہ سات سالوں میں پانی کے تحفظ کے حوالے سے کافی اقدامات کئے ،پانی کی سطح کم ہونا ایک سنگین مسئلہ ہے ، ریسٹورنٹس اور تجارتی مراکز اوقات کار پر عمل نہیں کررہے ۔ڈی جی ای پی اے نے بتایا کہ موٹر وے پولیس کی مدد سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،فیکٹریوں کو خطر ناک ایندھن فوری ہٹانے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں