دھماکا:بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغان ملی بھگت سامنے آگئی

 دھماکا:بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغان ملی بھگت سامنے آگئی

افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آباد کی پوسٹ واضح ثبوت

اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی دارالحکومت میں خود کش دھماکے کے پیچھے افغانستان کا ہاتھ، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آ گئی۔ذرائع  کے مطابق اسلام آباد دھماکا لگ بھگ سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے سے بازگشت سنائی دی جانے لگی۔صبح 6 بج کر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک ایکس (سابق ٹوئٹر)اکاؤنٹ سے coming soon Islamabad جیسی پوسٹ دیکھی گئی۔ذرائع کے مطابق اِسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی دئیے گئے جن میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو جلانے کی باتیں کی گئیں۔افغان ٹوئٹر ہینڈل آماج نیوز نے اپنی 2 نومبر کو کی جانے والی ٹویٹ میں ان دھمکی آمیز پیغامات کو پوسٹ کیا۔طالبان کے ایک اور ایکس اکاؤنٹ خراسان العربی کی طرف سے اسلام آباد دھماکے کے ساتھ ہی جاری ہونے والی ٹویٹ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم افغان رجیم کے گھناؤنے عزائم کی عکاسی کرتی ہے ۔ذرائع کے مطابق دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ افغان طالبان رجیم اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا، یہ رجیم پاکستان میں کھلم کھلا دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے ۔اسلام آباد اور دہلی میں ہونے والے دھماکے دونوں پاکستان مخالف ممالک کی ملی بھگت ہے جن کا مشترکہ مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں