عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق میں کوئی تعلق نہیں:رانا ثنا

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ  کی شق میں کوئی تعلق نہیں:رانا ثنا

لاہور(آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ قید میں موجود سابق وزیراعظم عمران خان کی حیثیت کا کوئی تعلق وزیراعظم شہباز شریف کے اس فیصلے سے ہے۔۔۔

 جس کے تحت انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم کے حصے کے طور پر وزیراعظم کیلئے مجوزہ استثنیٰ کی شق واپس لی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں رانا ثنااللہ نے کہا اگر ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہوتا تو ہم اسے اس انداز میں بھی کر سکتے تھے کہ فائدہ صرف آج سے لاگو ہوتا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایک نہایت جمہوری فیصلہ کیا ہے اور انہیں اس پر مبارکباد دینی چاہیے ۔انہوں نے کہا وزیراعظم کا عہدہ کوئی آئینی نہیں بلکہ ایک انتظامی اور منتخب عہدہ ہے ،لہٰذااسے عوام کے سامنے جواب دہ رہنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں