دہشتگردی کے حالیہ واقعات ،افغانستان میں کارروائی کرسکتے ہیں : خواجہ آصف

دہشتگردی کے حالیہ واقعات ،افغانستان میں کارروائی کرسکتے ہیں : خواجہ آصف

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد افغانستان میں کارروائی کرسکتے ہیں۔

ٹی وی سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار سچائی کا ثبوت نہیں ہے ، طالبان سے متعلق ہم خود کو بے وقوف نہ بنائیں کہ وہ امن چاہتے ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا حالیہ واقعات میں افغان مداخلت کے ثبوت ثالثوں کے سامنے رکھے جائیں گے ۔ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں جارحیت کررہا ہے ، ہم جارحیت کا وار خالی نہیں جانے دیں گے ، بھرپور جواب دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں