وفاقی چیمبر کا فوری انرجی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدرعاطف اکرام شیخ نے وفاقی حکومت سے فوری طور پر ملک میں انرجی ایمرجنسی نافذ کرنے اور متبادل و ہنگامی منصوبہ بندی کے قابلِ اعتماد اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ۔۔۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے پاکستان کی محدود معاشی بحالی کے تحفظ اور ملکی ایکسپورٹ پر پڑنے والے شدید منفی اثرات سے بچاؤ کیا جا سکے ۔ عاطف اکرام نے نشاندہی کی کہ پٹرولیم قیمتوں میں خطے کے مقابلے میں غیر مسابقتی اضافہ جو کہ پہلے ہی 55 روپے فی لٹر تک بڑھ چکا ہے اور شرحِ سود 10.5 فیصد پر برقرار رہنے کے باعث پاکستان میں کاروبار ی لاگت ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ جائے گی،اس کے نتیجے میں صنعتی ترقی کو شدید دھچکا لگے گا اور برآمدات کی سست روی مزید بڑھ سکتی ہے ۔ صدرفیڈریشن نے کہا کہ پاکستان کی صنعت مزید کسی بیرونی جھٹکے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔