موٹر سائیکل،رکشہ صنعت کی پیداوار اورفروخت میں اضافہ

موٹر سائیکل،رکشہ صنعت کی پیداوار اورفروخت میں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)موٹر سائیکل اور رکشے بنانے والی مقامی صنعت کی پیداوار اور فروخت میں 32فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

پاماکے مطابق جولائی 2025 تا جنوری 2026 کے دوران صنعت کی پیداوار11لاکھ 8 ہزار 938 یونٹس جبکہ فروخت 11 لاکھ 3 ہزار 356 یونٹس تک بڑھ گئی۔  7 ماہ کے دوران موٹر سائیکل اور تھری وہیلرز کی پیداوار 11 لاکھ 8 ہزار 938 یونٹس رہی جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی 2024 تا جنوری 2025 کے عرصہ میں فروخت کا حجم 8 لاکھ 36 ہزار 444 یونٹس رہا تھا ۔ اس طرح پہلے 7 ماہ کے دوران پیداوار میں 2 لاکھ 72 ہزار 494 یونٹس یعنی 32.57 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح فروخت بھی11 لاکھ 3 ہزار 356 یونٹس تک پہنچ گئی ۔ انڈسٹری کی فروخت میں 2 لاکھ 67 ہزار 740 یونٹس یعنی 32.04 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ پہلے 7 ماہ کے دوران موٹر سائیکل تیار کرنے والی صنعتوں کی مکمل تیار اور جزوی تیار شدہ کٹس کی درآمدات 72 فیصد اضافہ سے 43 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں