چیئر مین سینیٹ کی مرحوم عرفان صدیقی کے گھرآمد ، بیٹوں سے تعزیت کی
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے گھر گئے۔
اورمرحوم کے بیٹوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا عرفان الحق صدیقی کی قومی و پارلیمانی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ۔