2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سمگل شدہ سگریٹس ضبط

2 کروڑ روپے سے زائد مالیت  کے سمگل شدہ سگریٹس ضبط

اسلام آباد (اے پی پی) کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نے اس سال نومبر کے پہلے دوہفتوں کے دوران انسداد سمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ 11 لاکھ 34 ہزار روپے مالیت کے سمگل شدہ سگریٹس پکڑ لیے۔

 ان میں مختلف برانڈز کے سمگل شدہ غیر ملکی سگریٹس کے 10ہزار 701 پیکٹس اور 21لاکھ 40 ہزار سگریٹ سٹکس شامل ہیں۔ ایف بی آر کے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائیاں قومی محصولات کے تحفظ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام کیلئے ایف بی آر کی مسلسل کڑی نگرانی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں