ایک فرد کی مضبوطی کیلئے 27ویں ترمیم کی گئی، راشد سومرو
روہڑی(نمائندہ دنیا)جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم ایک شخصیت کو غیر معمولی طاقت دینے کیلئے کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی واحد جماعت ہے جس نے سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں میں ترمیم کی مخالفت کی، دباؤ ڈال کر ہمارے ایک رکن سے ووٹ لیا گیا، جس کی کوئی حیثیت نہیں۔ جے یو آئی نے ان کے خلاف کارروائی بھی کی ہے ، جبکہ اپوزیشن کا دعویٰ کرنے والی بڑی جماعتیں صرف مخالفت کا بیان دیتی رہیں، ووٹ نہیں دیا، وہ جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن حمادیہ روہڑی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔