دہشتگردی کے خاتمے کیلئے گاڑیوں پر ایم ٹیگ ضروری :عطا تارڑ

 دہشتگردی کے خاتمے کیلئے گاڑیوں پر ایم ٹیگ ضروری :عطا تارڑ

قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار، پی ٹی آئی نہیں مان رہی تو نہ مانے ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے گاڑیوں پر شناختی نمبرز اور ایم ٹیگ لگانا ضروری ہے ، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا ذکرتھا، میثاق جمہوریت پرعملدرآمد کیا گیا ہے ، قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار، پی ٹی آئی نہیں مان رہی تو نہ مانے ۔اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ، ہم نے پاکستان کے سافٹ امیج کو آگے لے کرجانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں