پاکستان عالمی پارٹنرزکیساتھ اشتراک چاہتا ہے :بلاول بھٹو
ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاروفود کی ملاقات،وسطی ایشیا ،خلیجی منڈیوں کیساتھ روابط پراتفاق
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ، ناروے ، آسٹریا کے پارلیمنٹیر ینز اور عالمی ٹیکنالوجی و سرمایہ کاری رہنماؤں کے وفد نےملاقات کی ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان دنیا کے لئے ایک قابل اعتماد دوست ملک ہے ، ہم اپنے عالمی پارٹنرز کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔پاکستان انفراسٹرکچر، توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ اشتراک چاہتا ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان، وسطی ایشیا اور خلیجی منڈیوں کے ساتھ روابط کو وسعت دینے کی عالمی کاروباری و پارلیمانی وفد کی تجاویز سے اتفاق کیا ۔ ملاقات کرنیوالوں میں سابق پاکستانی سفیر برائے امر یکا علی جے صدیقی، بینک اسلامی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرعمران ایچ شیخ ،جے ایس بینک کی نینہ شیخ، برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن سائمن سٹیونز ،ناروے کی رکن پارلیمنٹ ہمانشو گلاتی اور آسٹریا کے رکن پارلیمنٹ اور ڈرا سلوشنز کے بانی ویٹ ڈینگلز بھی موجود تھے ۔