بنوں :بارود نصب کرتے ہوئے خودکش بمبار دھماکے سے ہلاک
بنوں(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب دوا غوڑہ پل پر موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل اور ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں صرف خودکش حملہ آورمارا گیا،دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا ، پولیس نے دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کہا کہ دہشتگرد دوا غوڑہ پل پر آئی ای ڈی نصب کر رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوااور وہ خود نشانہ بن گیا۔سجاد خان نے بتایا کہ 8 سے 10 کلو کی آئی ای ڈی پولیس کیلئے نصب کی جا رہی تھی۔