تم مرچکی ہو زندہ ہونے کاثبوت دو نادرا افسر کاشناختی کارڈبنوانے آئی خاتون کو جواب
گگومنڈی(نامہ نگار)’’تم تومرچکی ہوزندہ ہونے کاثبوت دو‘‘شناختی کارڈبنوانے گئی خاتون نادراریکارڈمیں مردہ قرار۔نسیم اختر اپنے شناختی کارڈکی تجدیدکیلئے نادراآفس گئی تونادراریکارڈمیں وہ وفات پاچکی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں239ای بی کی رہائشی نسیم اخترزوجہ سکندرعلی اپنے شناختی کارڈکی تجدیدکیلئے نادراآفس گگومنڈی گئی تونادراافسرنے اسے بتایاکہ ر یکارڈکے مطابق تم توکب کی مرچکی ہوجس پرنسیم اخترنے حیران ہوتے ہوئے کہامیں توآپ کے سامنے زندہ سلامت کھڑی ہوں لیکن اس کے باوجودنادراافسرنے نسیم اخترکواپنے زندہ ہونے کاثبوت لانے کاکہہ کراس کے شناختی کارڈرکی تجدیدکرنے سے انکارکردیا۔نسیم اخترنے میڈیاکوبتایاکہ وہ غریب عورت ہے ،اب میں اپنے زندہ ہونے کاثبوت کہاں تلاش کروں ،متاثرہ خاتون نے نادراکے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔