پنجاب میں 7افسروں کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پنجاب حکومت نے 7 افسروں کو گریڈ 20 اور گریڈ 21 میں ترقی دیکر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ محمد مسعود انور کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ان کی موجودہ پوسٹنگ برقرار رہے گی تاہم مسعود انور کیلئے چیف اکانومسٹ کا عہدہ گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں اپ گریڈکیا گیا ہے۔
ممبر پنجاب سروس ٹربیونل مرزا نصیر عنایت بھی گریڈ 21 میں ترقی کے بعد موجودہ ذمہ داریاں برقرار رکھیں گے ۔ ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن عمر فاروق علوی کی گریڈ 20 میں ترقی ہوئی ان کی بھی پوسٹنگ برقرار ہے ۔ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ساؤتھ پنجاب محمد شہباز حسین گریڈ 20 میں ترقی کے ساتھ ڈی جی بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کئے گئے ہیں ۔ ترقی کی ایکچولائزیشن کے بعد شہباز حسین دوبارہ ساؤتھ پنجاب ہیلتھ میں بطور سپیشل سیکرٹری تعینات ہوں گے ۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے رکن طارق محمود گریڈ 20 میں ترقی کے بعد موجودہ پوسٹنگ برقرار رکھیں گے ۔ ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور گریڈ 20 میں ترقی کے بعد بطور ڈی جی پلاک تعینات کئے گئے ۔ ترقی کی ایکچولائزیشن کے بعد ڈاکٹر فاروق منظور دوبارہ بطور ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پی اینڈ ڈی بورڈ تعینات ہوں گے ۔ مائنز لیبر ویلفیئر کمیشن کے محمد اسد گریڈ 20 میں ترقی کے بعد ڈی جی مذہبی امور/اوقاف پنجاب تعینات ہوئے ۔ ترقی کی تکمیل کے بعد محمد اسد دوبارہ مائنز لیبر ویلفیئر کمیشن میں تعینات ہوں گے۔