احمد عزیز سیکرٹری واپڈا تعینات، 21 کے افسر محمد سعید کابلوچستان سے تبادلہ
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے سیکرٹری واپڈا کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق گلگت بلتستان میں تعینات ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر احمد عزیز جمالی کو تبدیل کرکے ڈیپوٹیشن پر وزارت آبی وسائل کے ماتحت سیکرٹری واپڈا تعینات کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان میں تعینات پولیس سروس گروپ کے افسر کا تبادلہ دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق بلوچستان میں تعینات پاکستان پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔