داخلہ پالیسی پرپی ایم ڈی سی کا طلبہ کے مفادکوتحفظ فراہم کرنیکاعزم
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے سیشن 2025-26 کی داخلہ پالیسی کے حوالے سے کونسل اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں تمام اہم سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا، ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجلاس کا واحد مقصد یقینی بنانا تھا کہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف، وضاحت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن حل تلاش کیا جائے اور کوئی پہلو نظر انداز نہ ہو۔پی ایم ڈی سی ہر طالب علم کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور ان کے ساتھ مکمل حمایت کے لیے پرعزم ہے ،کونسل کے ارکان نے وضاحت کی کہ اگرچہ ایم ڈی کیٹ کے نتیجے کی تین سالہ مدت قانون میں واضح طور پر متعین ہے جو پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ،عدالت کا فیصلہ تمام اداروں اور امیدواروں پر حتمی اور لازمالعمل ہوگا۔ پی ایم ڈی سی اس فیصلے پر بلا استثناء مکمل عمل درآمد کرے گا۔