پاکستان پوسٹ ،کنٹرولر جنرل اکائونٹس میں عملے اوراختیارات پر تنازع

پاکستان پوسٹ ،کنٹرولر جنرل اکائونٹس میں عملے اوراختیارات پر تنازع

پوسٹ آفس نے اسسٹنٹ اکاؤنٹس ، جونیئر و سینئر آڈیٹرز کی خدمات واپس مانگ لیں یہ عملہ امور کی نگرانی کیلئے ، اسے سی جی اے کے ماتحت نہیں کیا جاسکتا ، پوسٹ آفس

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) پاکستان پوسٹ آفس اور کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس (سی جی اے ) کے مابین اکاؤنٹس و آڈٹ سٹاف کی ماتحتی اور اختیارا ت پر تنازع پیدا ہوگیا ، پاکستان پوسٹ نے اپنے اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسر، جونیئر و سینئر آڈیٹرز اور اکاؤنٹنٹس کی خدمات واپس مانگ لی ہیں۔پوسٹ آفس کے مطابق عدالت کے فیصلے کی تشریح درست نہیں کی جا رہی اور مذکورہ افسران منظور شدہ پوسٹ آفس اسامیوں پر بھرتی ہوئے تھے ، اس لئے انہیں سی جی اے کے ماتحت نہیں کیا جاسکتا ، یہ ملازمین صرف مالی امور کی نگرانی کے لئے سی جی اے کے ساتھ کام کرتے ہیں، جبکہ ان کی مشترکہ سینارٹی بھی نہیں بنائی جاسکتی۔گزشتہ ماہ سی جی اے نے احکامات جاری کئے تھے کہ پاکستان پوسٹ کے تمام مالی معاملات چیف کنٹرولر اکاؤنٹس کے ذریعے چلائے جائیں گے اور تمام اکاؤنٹس و آڈٹ سٹاف سی جی اے کے ماتحت ہوگا، جنہیں 20 فیصد آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس الاؤنس بھی دیا جائے گا۔پوسٹ آفس کے جواب کے بعد دونوں اداروں کے درمیان اختیارات اور ملازمین کے کنٹرول پر باضابطہ تنازع کھڑا ہوگیا ہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں