پیاری مریم نامی یوٹیوبر دوران زچگی انتقال کر گئیں

 پیاری مریم نامی یوٹیوبر  دوران زچگی انتقال کر گئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم دوران زچگی انتقال کر گئیں، وہ اپنے سادہ مواد اور الفاظ کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی تھیں، ان کے ولاگز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا رہا ہے۔

وہ یوٹیوب سمیت انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بھی یکساں مقبول تھیں اور ان کے فیملی ولاگز کو باقیوں کے مقابلے زیادہ اچھا سمجھا جاتا تھا ۔پیاری مریم امید سے تھیں اور اپنے ہاں متوقع بچوں کی پیدائش سے متعلق متعدد ولاگزبھی بنا چکی تھیں ،پیاری مریم کے شوہر احسن علی نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے انتقال سے متعلق ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ وہ دوران زچگی پیچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کر گئی ہیں۔ مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں