ٹرمپ کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو خوشگوار رہی:وینزویلین صدر
کراکس(اے ایف پی)وینزویلا کے صدر نکولس میدورو نے کہا ہے کہ ان کی امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ ٹیلیفونگ گفتگو خوشگوار رہی۔۔۔
امریکی فوجی تعیناتی کے باوجودمیدورو نے گفتگو کو مثبت قرار دیا۔ انہوں نے سفارتکاری اور مذاکرات کے عمل کو اہم قرار دیا۔ ادھر وینزویلا کے 2024 کے مبینہ صدارتی انتخابات کے فاتح ایڈمندو گونزالیز اُروتیا کے داماد رافائل تدارس کو 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی ،اہلخانہ کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی انتقام ہے ۔ امریکا سمیت کئی ممالک اُروتیا کو وینزویلا کا جائز صدر تسلیم کرتے ہیں۔