بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کیلئے 15رکنی سٹیرنگ کمیٹی تشکیل
لاہور(دنیانیوز)صوبہ پنجاب میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کیلئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 رکنی سٹیرنگ کمیٹی کی چیئرپرسن سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی۔۔۔
جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا سٹیرنگ کمیٹی کے شریک چیئرمین ہوں گے ۔ سکول ایجوکیشن، سرمایہ کاری و کامرس، صنعت و تجارت، سوشل ویلفیئر و بیت المال اور ہنرمندی و چھوٹے کاروبار کی ترقی کے صوبائی وزراء ،سیکرٹریز اوردیگر افسرکمیٹی کے ارکان ہوں گے ۔ کمیٹی تمام شعبوں کی میپنگ اور جبری مشقت لینے والے شعبوں کا تعین اوراقدامات کرے گی۔