وکلا کے قتل میں ملوث ملزموں کی عدم گرفتاری پر ہڑتال جاری

وکلا کے قتل میں ملوث ملزموں کی عدم گرفتاری پر ہڑتال جاری

ملزموں کی گرفتاری تک پولیس کو احاطہ عدالت داخل نہیں ہونے دینگے :پنجاب بار

لاہور (اے پی پی)پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وہاڑی اور جھنگ میں 2 وکلا کے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف چوتھے روز بھی لاہور سمیت دیگر اضلاع کی ماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال کی گئی، وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تاہم ایمر جنسی اور اہم نوعیت کے کیسز میں پیش ہوتے رہے۔

پنجاب بار کونسل نے وہاڑی بار کے ممبر ذیشان ڈھڈی اور جھنگ بار کے سابق صدر مہر محمد منیر کے قتل میں ملوث ملزموں کی عدم گرفتاری پر ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس مذکورہ بالا مقدمات میں ملوث ملزموں کو فوری گرفتار کرے ۔ پنجاب بار کونسل نے اعلان کر رکھا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری تک پولیس اہلکاروں کو احاطہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں