لیفٹیننٹ کرنل زاہد حسین ڈائریکٹر لیگل وزارت دفاع تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈائریکٹر لیگل وزارت دفاع کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل زاہد حسین کو ڈائریکٹر لیگل وزارت دفاع تعینات کیا گیا ہے جبکہ سابق ڈائریکٹر لیگل لیفٹیننٹ کرنل کفیل خان کی خدمات واپس کر دی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پشاور میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پاکستان کسٹم سروس گروپ گریڈ 18 کے افسر ساجد خان کی خدمات ایف بی آر کو واپس کر دیں ، آفس مینجمنٹ سروس گروپ گریڈ 18 کے افسر و سیکشن افسر وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی سید محمد عظیم حیدر کو تبدیل کر کے سیکشن افسر وزارت پٹرولیم تعینات کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔