ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم ابرآلود خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم ابرآلود  خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان

اسلام آباد،پشاور(اپنے رپورٹر سے ،دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔۔۔

 تا ہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے ، پنجاب اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے ۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ، مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ،پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت بالائی اضلاع میں بارش و برفباری متوقع ہے ،پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، کرم، بنوں، ڈی آئی خان سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں