میں ہر چیز کا ملزم، مجرم نہیں
کراچی (سٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں مین ہولز کے ڈھکنوں کی کمی نہیں، یہ لگائے بھی جاتے ہیں مگر اکثر چوری ہوجاتے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر وہ صرف اتنا کہیں گے کہ ملزم تو میں ہر چیز کا ہوتا ہوں مجرم نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ کام کرتے ہیں، الزامات لگانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔